رائے بریلی، یکم جون؍(آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اپنے حلقہ کے دو روزہ دورے کے آخری دن آج مقامی لوگوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔سونیا نے بھویم گیسٹ ہاؤس میں پارٹی عہدیداروں، رہنماؤں اور عام عوام سے ملاقات کی۔کانگریس کے ایک مقامی رہنما نے بتایا کہ سونیا نے رکن پارلیمنٹ فنڈ سے تعمیرشدہ سوویدھاسنٹروآڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔اس کے بعد اسی آڈیٹوریم میں ضلعی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔انہوں نے بتایاکہ سونیا گاندھی نے عوامی نمائندوں، ضلع کے حکام کے ساتھ ملاقات میں ترقی کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا اور ضلع میں پینے کے پانی کے مسئلے پرسنجیدگی سے کام کرنے کی بات رکھی۔میٹنگ کے بعد وہ دہلی کے لیے روانہ ہو گئیں۔